20 ستمبر، 2026، 6:12 PM

خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بناسکتے ہیں، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا انتباہ

خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بناسکتے ہیں، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کا انتباہ

ایرانی فوج کے مرکزی ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی امریکی کارروائی کی صورت میں خطے میں امریکا کے تمام اڈے اور مفادات مسلسل اور مؤثر حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے خاتم الانبیا(ص) سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر نے امریکا اور خطے کے بعض ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی غلط اقدام کی صورت میں خطے میں ان کے تمام مفادات کو مسلسل اور دردناک حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔

ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکا اپنے ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور جنگ میں جھوٹی کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ جنگ صہیونیوں کے جھوٹ اور منظر سازی پر انحصار کرتے ہوئے شروع کی گئی اور دھوکے اور فریب کے ذریعے جاری رکھی گئی۔

بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکا نے بعض علاقائی ممالک کی رضامندی کے ساتھ ایک یورپی ملک میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں ایران کے خلاف کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی غلط اقدام کیا تو خطے میں موجود اس کے تمام مراکز اور مفادات کو بغیر کسی پابندی یا مصلحت کے مسلسل، مؤثر اور شدید حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔

دفاعی ادارے نے خطے کے ممالک کو بھی خبردار کیا کہ اگر وہ ایران کے خلاف اپنی دوغلی پالیسی جاری رکھتے ہوئے امریکا کی جانب سے ایران پر حملے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں تو انہیں بھی اس اقدام میں شریک تصور کیا جائے گا اور ان ممالک کو ایران کی مسلح افواج سے تحمل یا مروت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

News ID 1941517

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha